قطر اور مصر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی معاہدے کی کوششیں جاری ہیں، قطری وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے حماس کے وفد سے ملاقات کی۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق حماس رہنما خلیل الحیا کی قیادت میں حماس وفد نے قطری وزیراعظم سے ملاقات کی۔
ترجمان کے مطابق قطری وزیراعظم اور حماس وفد کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر تبادلہ خیال ہوا۔
قبل ازیں حماس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کی طرف سے عائد کی جانے والی نئی شرائط کے باعث جنگ بندی معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے۔