• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا پریتی زنٹا نے سلمان خان کو ڈیٹ کیا ہے؟

کیا پریتی زنٹا نے کبھی سلمان خان کو ڈیٹ کیا ہے؟ سوشل میڈیا صارف نے سوال کر کے اداکارہ کو جواب دینے پر مجبور کردیا۔

سلمان خان اور پریتی زنٹا نے بہت سی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، دونوں نے سن 2000ء سے 2008ء کے درمیان متعدد فلمیں کیں جن میں ہر دل جو پیار کرے گا، چوری چوری چپکے چپکے، دل نے جسے اپنا کہا، جان من اور ہیروز شامل ہیں۔

گزشتہ روز سلمان خان کی سالگرہ تھی، اس مناسبت سے پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے ساتھ اپنی پرانی تصاویر شیئر کردیں۔

انہوں نے تصاویر کے ساتھ ساتھی اداکار کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ میں سلمان خان کو مخاطب کر کے پہلے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور پھر کہا کہ بس یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں آپ سے بہت زیادہ محبت کرتی ہوں۔

انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ باقی باتیں تب کروں گی، جب ہماری بات ہوگی، ہماری نئی تصاویر ہونی چاہئیں بصورت مجھے پرانی ہی ہر بار شیئر کرنی پڑیں گی۔

اس پوسٹ پر پریتی زنٹا سے ایک سوشل میڈیا صارف نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی سلمان خان کو ڈیٹ کیا ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا، ’ہرگز نہیں، وہ فیملی ہے، میرا سب سے قریبی دوست ہے، اُس کی میرے شوہر سے بھی دوستی ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید