• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی ریا کپور کی کورونا وبا کے پیشِ نظر سادگی سے شادی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریا کپور اور کرن بولانی سادگی سے منعقدہ شادی کی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

شادی کی تقریب انجام پانے کے بعد انیل کپور نے اپنے گھر کے باہر موجود میڈیا شخصیات میں مٹھائی تقسیم کی۔

ریا اور کرن گزشتہ 13 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ریا کپور پروڈیوسر اور کرن بولانی فلمساز ہیں اور وہ فلم ’عائشہ‘ اور ’ویک اپ سڈ‘ میں بطور معاون بھی کام کرچکے ہیں۔

تازہ ترین