لاہور کے علاقے باٹا پور میں نامعلوم افراد نے چھریاں مار کر ایک شخص کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ باٹا پور سیف والی پارک میں پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد نے چھریاں مار کر 45 سالہ ظہیر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔
پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔