• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابل سے اڑان بھرنے والے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں انسانی باقیات پائی گئیں، امریکی فضائیہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر افراتفری کے بعد اڑان بھرنے والے امریکی فوج کے سی-17 کارگو طیارے کے پہیے میں انسانی اعضا پائے گئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایئرفورس حکام نے یہ نہیں بتایا کہ 2 روز قبل پیش آنے والے واقعے میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں لیکن کہا کہ سروس شہریوں کی جانوں کے ضیاع کی تحقیقات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے کابل پر قبضے اور افغان حکومت کے خاتمے کے بعد افغان شہریوں کا ایک ہجوم ملک سے فرار ہونے کے لیے بے تاب تھا اور وہ طیارے سے لٹک گئے تھے لیکن اس کے اڑان بھرنے کے بعد اونچائی سے گرے تھے۔

تازہ ترین