• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راشد منہاس شہید نے عزم و ہمت کی تاریخ رقم کی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر کہنا ہے کہ نوجوان پائلٹ آفیسر نے وطن عزیز پر جان نچھاور کر کے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی۔

راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہاکہ نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کےیوم شہادت پر قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ قوم ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ راشد منہاس شہید نے عزم و ہمت اور وفا شعاری کی تاریخ رقم کی ۔

واضح رہے کہ وطن عزیز کے لیے جان قربان کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ راشد منہاس شہید کا آج 50 واں یوم شہادت ہے۔

تازہ ترین