• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن 22-2021 کے لئے کوچزکا اعلان کردیا۔

پی سی بی کے مطابق 266 میچزکے لئے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنزمیں شامل 42 ٹیموں کے کوچزکا اعلان کیا گیا ہے، تقرریوں کا عمل پرفارمنس کا جائزہ لینے کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کو سینٹرل پنجاب کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، اکرم رضا اور ہمایوں فرحت کو سیکنڈ الیون سے ترقی دے دی گئی ہے جبکہ شاہد انور کو سدرن پنجاب فرسٹ الیون کا کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اعزاز چیمہ اسسٹنٹ کوچ اور عرفان فاضل فیلڈنگ کوچ ہوں گے، عبدالرحمٰن کو خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ رفعت اللہ مہمند اور محمد صدیق کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں۔

اعجاز احمد جونیئرکو ناردرن فرسٹ الیون کا کوچ مقرر کیا گیا ہے، سمیع اللہ نیازی اور فہد اکرم ناردرن ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہونگے۔

سابق کرکٹر باسط علی سندھ اور فیصل اقبال بلوچستان فرسٹ الیون کے ہیڈ کوچ برقرار رہیں گے۔

تازہ ترین