• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے گریٹر اقبال پارک واقعے سے متعلق  ابتدائی رپورٹ پر ایکشن لیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 اگست کی رات کو بھی اقبال پارک میں موٹر سائیکل کو آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوا، 13 اگست کی رات کو ہونے والے واقعہ پر کوئی بروقت رپورٹ نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں 13 اگست کی رات کو بھی 25 ہزار لوگ تھے، اعلیٰ حکام کو 13 اگست کی رات کا واقعہ نہیں بتایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 اگست کی رات کے واقعہ کے باوجود 14 اگست کا سیکیورٹی پلان نہیں بنایا گیا۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت سیف سٹیز اتھارٹی میں اجلاس ہوا جس میں خاتون سے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا، آئی جی پنجاب نے ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جمعے کی صبح تک حتمی رپورٹ پیش کی جائے۔

آئی جی نے بتایا کہ ویڈیوز اور نادرا کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، بعض افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری ہاؤسنگ کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کی گئی جو پی ایچ اے کے عملے کی غفلت کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

تازہ ترین