• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر اقبال پارک میں 13، 14 اگست کی درمیانی رات بھی تشدد و توڑ پھوڑ کے واقعات ہوئے


گریٹر اقبال پارک میں 13 اور 14 اگست کی درمیانی رات بھی تشدد اور توڑ پھوڑ کے دو واقعات ہوئے تھے، پہلا واقعہ رات 11 بج کر 15 منٹ پر ہوا جبکہ دوسرا رات 2 بجے پیش آیا۔

 پہلے واقعے میں ہجوم نے گارڈ شاہد، شفیق اور وقاص کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کی ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق  بے قابو ہجوم گیٹ نمبر 5 کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوا اور مینار پر چڑھ گیا، ہجوم نے سیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، گارڈ عثمان اور ذیشان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ہجوم کو مینار پاکستان سے باہر دھکیل دیا گیا لیکن رات دو بجے پھر ہنگامہ کیا، ہجوم نے کیبن اور ایک موٹرسائیکل کو آگ لگا دی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ 5 ہزار کے ہجوم کے خلاف اس رات فساد کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا، ہجوم نے واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور لائٹسں بھی توڑ دیں، واقعے کا مقدمہ توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

تازہ ترین