• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر سلطان کو چوہدری نصیراور پرویز ملک کی مبارکباد

برسلز(نمائندہ جنگ ) کشمیر پیس فورم کے رہنماؤں اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کے برسلز سے تعلق رکھنے والے دیرینہ ساتھی چوہدری نصیر احمد اور پرویز ملک نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر کا نیا صدر بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود کی شخصیت ہر بڑے عہدے کے شایان شان ہے، وہ ایک جید سیاسی کارکن اور مقبوضہ کشمیر کے بیس کیمپ سے تعلق رکھنے کے سبب مسئلہ کشمیر سے بہت اچھی طرح واقف ہیں، انہوں نے کشمیر فورم کے ساتھ مل کر یورپ بھر اور خصوصًا یورپین دارالحکومت برسلز میں تمام اداروں اور پارلیمنٹ کے ممبران کے سامنے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اٹھایا ہے، پرویز ملک نے امید ظاہرکی کہ بیرسٹر سلطان محمود نہ صرف ایک فعال صدر ثابت ہوں گے بلکہ اب مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی تحریک میں ایک نئی جان پڑے گی جس سے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کےظلم کا شکار بہن بھائیوں کے حوصلوں میں اضافہ ہوگا اور وہ دن دور نہیں جب وہ اپنی اس جدوجہد کا ثمر ہندوستان سے آزادی کی صورت میں حاصل کرلیں گے۔
تازہ ترین