• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹ دور

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )سیمنٹ ، چینی ، تمباکو ، کھاد اور مشروبات کے پانچ شعبوں کی مصنوعات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفا ذ کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹ دور ہو گئی اور سندھ ہائی کورٹ نے معاملہ دائر ہ کار سے باہر قرادے کر خارج کر دیا جس سے حکم امتناع ختم ہو گیا ہے، ایف بی آر  نے سیمنٹ ، چینی ،تمباکو ،کھاد اور مشروبات کی مصنوعات پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی تیار ی مکمل کر لی ہےجس کے تحت ان صنعتوں کی مصنوعات پر فیکٹری ٹیکس مہر لگے گی اور تب ہی ان کو مارکیٹ میں فروخت کیا جاسکےگی، ایف بی آر کے اس اقدام کو روکنےکےلیے سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے حکم امتناع جاری کیا ہوا تھا تاہم جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ نے معاملہ دائرہ کارسے باہر قرار دے کر خارج کر دیا جس سے حکم امتناع ختم ہوگیا اس کی تصدیق ایف بی آر کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کےسربراہ طارق حسین شیخ نے کی ہےاور اس اقدام کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ ، کاروبار کو دستاویزی شکل دینے اور ٹیکس چوری روکنے کی جانب اہم پیش رفت قراردیا ہے۔

تازہ ترین