اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام اتحادی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد بنایا جائے، بلدیاتی نظام ایسا ہونا چاہیے جس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے۔
چودھری پرویز الٰہی نے وفاقی وزیر اسد عمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے ہوتے ہوئے پاکستان کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بدلتی ہوئی عالمی صورتِ حال سے پوری طرح آگاہ ہیں۔