• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں پر حملہ، چین کا سیکورٹی بڑھانے اور ملزمان کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ


اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) چینی سفارتخانے نے گوادر واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے سیکورٹی بڑھانےاور ملزمان کو کٹہرے میں لانیکا مطالبہ کیا، چین کاکہناہےکہ زخمیوں کا مناسب علاج کیاجائے،اس طرح کے واقعات کو روکنے کیلئے مؤثر اور عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ʼچین دہشت گردی کے اس فعل کی شدید مذمت کرتا ہے، دونوں ممالک کے زخمیوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے اور پاکستان میں بے گناہ متاثرین سے گہری تعزیت کا اظہار بھی کرتا ہے۔

پاکستان میں چینی سفارت خانے نے فوری طور پر ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ زخمیوں کا مناسب علاج کرے، حملے کی مکمل تحقیقات کرے اور قصورواروں کو سخت سے سخت سزائیں دے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ہی دوران پاکستان میں تمام سطح پر متعلقہ محکموں کو لازمی طور پر مضبوط حفاظتی اقدامات اور اپ گریڈ شدہ سیکورٹی تعاون میکانزم کو نافذ کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گےتاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ اس طرح کے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔

چینی سفارت خانے نے کہا کہ حالیہ وقتوں میں پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہوئی ، پے درپے کئی دہشت گردحملے ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں کئی چینی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

تازہ ترین