چین کے صوبے ہوبی میں دریائے یانگسی کے کنارے پر ایک عجیب و غریب پہاڑ موجود ہے۔
اس عجیب و غریب پہاڑ کو دور سے دیکھیں تو ایسا لگتا ہے جیسے یہ کتے کا سر ہے۔
کچھ عرصے پہلے شنگھائی میں مقیم ڈیزائنر گوو چنگشان نے اس پہاڑ کے سامنے اپنے پالتو کتے کو گود میں اُٹھائے ایک سیلفی لی تھی۔
اُنہوں نے ہائیکنگ کے بعد جب دوبارہ اپنی اس تصویر کو دیکھا اور یہ نوٹس کیا کہ اس تصویر میں ان کے پیچھے ایک ایسا پہاڑ ہے جس کی ساخت بالکل کتے کے سر سے مشابہت رکھتی ہے تو اس تصویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس کے بعد یہ تصویر وائرل ہو گئی۔
گوو چنگشان نے اس پہاڑ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ جادوئی اور خوبصورت تصویر ہے، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے کتا پانی پی رہا ہے یا مچھلی پکڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔