• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کے بریک اپ کی حیران کُن وجہ سامنے آ گئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ انڈسٹری کے ’لَو برڈز‘ اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما اب رومانوی تعلق میں نہیں رہے، دونوں نے ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا ’نیوز 18‘کی ایک رپورٹ میں ان دونوں فنکاروں میں علیحدگی کی اصل وجہ بیان کی گئی ہے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 34 سالہ تمنا بھاٹیہ نے جَلد شادی کر کے سیٹل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جبکہ 38 سالہ اداکار وجے ورما اس فیصلے کے حق میں نہیں تھے۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کی اس نوجوان جوڑی نے 2 سال ڈیٹنگ کے بعد گھر بسانے کے بجائے اپنی راہیں جدا کر لیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ تمنا بھاٹیہ کی شادی کی خواہش اور وجے ورما کے انکار کے باعث اس جوڑی کے درمیان اختلافات میں شدت آ گئی تھی اور بالآخر یہ جوڑی خاموشی سے علیحدہ ہو گئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید