کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ماری پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کی جانب سے پٹرولیم بونس کے مد میں دیئے جانے والے 3.123 ارب روپے کی رقم ضلع گھوٹکی کی مقامی سطح پر ترقی، سماجی بہبود پر خرچ کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے ایم پی سی ایل کے سی ای او فہیم حیدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے ہفتہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور 3.123 ارب روپے کا چیک دیا۔سی ای او نے کہا کہ 2012 کی پٹرولیم پالیسی کے تحت ان کی کمپنی 2601 روپے پروڈکشن بونس اور 522 ملین روپے سوشل ویلفیئر واجبات کے طور پر دے رہی ہے۔