راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) گریٹر اقبال پارک میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کے واقعہ کے بعد شہر کے تین بڑے پارکس جن میں پوٹھوہار پارک، علامہ اقبال پارک اور راول روڈ پارک شامل ہیں میں سکیورٹی انتظامات میں مزید بہتری لانے اور پارکس کی سکیورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی ظہیر انور جپہ نے پولیس کے اعلیٰ افسران کو خط بھی لکھ دیا ہے۔