• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے بیشترشہروں میں سرکاری اور نجی بینک بدستور بند

ٹریڈ یونین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے بیشتر شہروں میں سرکاری اور نجی بینک بدستور بند ہیں، بینکنگ نظام متاثر ہونے سے اکثر ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے متاثر ہورہے ہیں۔

انتظامی خلاء پُر کرنے کے لئےطالبان نے افغانستان میں عارضی تعیناتیاں شروع کردیں۔

دوسری جانب امارت اسلامیہ نے حاجی محمد ادریس کو افغان بینک کا قائم مقام گورنر مقرر کردیا ہے۔

ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ امارت اسلامیہ کی قیادت نے بینکنگ نظام کو منظم کرنے کے سلسلے میں فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین