• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی پھر سے سیاست میں سرگرم ہونے کی خبریں آنے لگی، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ )جیو کے مارننگ شو’’جیو پاکستان‘‘میں گفتگو کرتے ہوئےمیزبان نے کہا کہ کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد مریم نواز کی پھر سے سیاست میں سرگرم ہونے کی خبریں آنے لگی ،سینئرتجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاکہ ن لیگ مزاحمت والے بیانئے کے ساتھ الیکشن جتوانے والے ووٹرز کو بھی اپنی جانب متوجہ کرے،کابل سے جیو نیوز کے نمائندہ خصوصی اعزاز سید نے کہا کہ ساری دنیا طالبان کی حکومت کے اعلان کی منتظر ہے ،سہیل وڑائچ نے کہا کہ کچھ دن سرگرم ، کچھ دن پس منظر میں رہنا سیاست کا ایک طرز عمل ہے ، جان بوجھ کر ایسا کیا جاتا ہے ، جس میں کچھ دن ایشوز سے متعلق ایکٹیو رہنا اور پھر منظر سے ہٹ کر اس عمل کے تاثرات جانچنا ، مریم نواز اسی طرز سیاست کو کامیابی سے چلا رہی ہے ، لیکن اب سوال وہی کھڑا ہو تا ہے کہ کیا مزاحمتی بیانیہ الیکشن جتوائے گا یا کوئی نیا بیانیہ اپنانا پڑے گا ،شروع میں بیانئے کے تضاد سے فائدہ ہو رہا تھا ،ورکر بھی پارٹی کے قریب ہو رہا تھا ساتھ ہی مفاہمت کے دروازے بھی کھلے تھے لیکن اب خلا بڑھ گیا ہے اور ووٹرز کنفیوژن کا شکار ہیں، جس سے ووٹ دوسری طرف جانے کا خدشہ بھی پیدا ہوا ہے ،ضرورت اس بات کی ہے کہ ن لیگ مزاحمت والے بیانئے کے ساتھ الیکشن جتوانے والے ووٹرز کو بھی اپنی جانب متوجہ کرے ۔

تازہ ترین