اسلام آباد (نمائندہ جنگ)لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کو دوسری مدت کیلئےچیئرمین واپڈا مقرر کر دیا گیا، اس سلسلہ میں وزارت آبی وسائل کی جانب سے چیئرمین واپڈا کی تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،وفاقی کابینہ نے چیئرمین واپڈا کی مدت ملازمت میں پانچ سال کی توسیع کی منظوری دی تھی۔