• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاک افغان شائقین کیلئے الگ، الگ انکلوژر ہوں گے

فوٹو فائل
فوٹو فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ کے اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کیلئے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے، سہ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے پاک افغان شائقین کے لیے الگ، الگ انکلوژر بنائے گئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز 29 اگست سے شروع ہوگی۔ پاک، افغان شائقین کرکٹ کے درمیان بدمزگی روکنے کیلئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ 

شائقین کی ہنگامہ آرائی روکنے کیلئے سخت پروٹوکولز نافذ کیے گئے ہیں۔ پاک افغان شائقین کے لیے الگ داخلی راستے بھی ہوں گے۔ 

شارجہ میں ہونے والے میچز کے دوران تلخ تجربات کے بعد شارجہ انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کے خلاف اپنی ٹیم کی شکست پر افغان تماشائیوں نے شارجہ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی تھی اور پاکستانی مداحوں پر کرسیاں پھینکی تھیں۔

پاکستان کی جیت کے بعد سوشل میڈیا پر افغان شائقین کی جانب سے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی مبینہ ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں افغان تماشائیوں کی جانب سے کرسیاں پھینکتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید