• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک قازقستان مشترکہ فوجی مشق کا افتتاح


پاکستان اور قازقستان کے درمیان ہونے والی مشترکہ فوجی مشق کا افتتاح ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک قازقستان مشترکہ فوجی مشق دوستاریم 3 کی پبی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی مشق کی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررزم سینٹر پبی میں ہوئی۔

مشق کا مقصد دونوں ممالک کی افواج میں انسدادِ دہشت گردی کیلئے تعاون کو فروغ دینا ہے۔

دونوں ممالک کی اسپیشل فورسز یرغمالیوں کی بازیابی، کمپاؤنڈ کلیئرنس ڈرلز، ہیلی ریپیلنگ اور کلوز کوارٹر بیٹل ڈرلز میں حصہ لیں گی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ مشق قریبی تعاون، فیصلہ سازی اور فوری عمل پر مرکوز ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے ترانوں کی دھن بجائی گئی، جبکہ دونوں ملکوں کے اعلیٰ عسکری حکام شریک ہوئے۔

تازہ ترین