• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر آباد: آبادی سے پکڑا گیا زخمی چیتا ہلاک


آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کی تحصیل نصیر آباد کے علاقے ریالی میں زخمی چیتا آبادی میں آ گیا، جسے پکڑ لیا گیا تاہم وہ آج ہلاک ہو گیا۔

مقامی لوگوں کی اطلاع پر محکمۂ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے چیتے کو ریسکیو کر لیا تھا۔

محکمۂ جنگلی حیات آزاد کشمیر کے مطابق زخمی چیتے کو وائلڈ لائف سینٹر میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ آج اسپتال پہنچائے جانے سے قبل ہی مر گیا۔

وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے زخمی چیتے کو گزشتہ رات مظفر آباد منتقل کیا تھا۔

ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد مردہ چیتا وائلڈ لائف حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

چیتے کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے معلوم ہو سکے گی۔

تازہ ترین