• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات نے پاکستان سمیت پانچ ملکوں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ قانون میں نرمی کردی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان، بھارت اور چار دیگر ملکوں سے دبئی آنے والے مسافروں کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے قانون میں نرمی کردی ہے۔

اب ایسے تمام مسافر جن کے پاس یو اے ای کا کارآمد (درست) رہائشی ویزا موجود ہوگا وہ اپنی روانگی سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرواسکتے ہیں۔

اس سے قبل مسافروں کو ریپڈ ٹیسٹ روانگی سے چار گھنٹے قبل کرانا پڑتا تھا۔ اس سلسلے میں ایمریٹس ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ تمام مسافر جن کے پاس متحدہ عرب امارات کا رہائشی کارآمد ویزا ہوگا، انہیں بھارت، نیپال، نائیجیریا، پاکستان، سری لنکا اور یوگنڈا سے دبئی آنے یا براستہ جانے کی اجازت ہوگی۔

لیکن ایسے مسافروں کو اپنی روانگی سے چھ گھنٹے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا، تاہم ریپڈ اینٹی جین ٹیسٹ ناقابل قبول ہوگا۔

تازہ ترین