• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جج صرف ازخود نوٹس لے سکتے ہیں، بینچ بنانا چیف جسٹس کا اختیار، اعتزاز

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جج صرف ازخود نوٹس لے سکتے ہیں لیکن بینچ بنانا صرف چیف جسٹس کے اختیار میں ہے ۔ بدقسمتی سے محسوس ہوتا ہے کہ کوئی شو ڈاؤن ہوگاثاقب نثار جب چیف جسٹس تھے جب سے کہہ رہا ہوں کہ سپریم کورٹ میں بہت بڑی دراڑ پڑچکی ہے اور یہ ادارے کی حیثیت کو نقصان پہنچائے گی ایسے جج بھی ہیں جو ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں اور یہ بات سپریم کورٹ تک پہنچ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قائم مقام چیف جسٹس کوئی بھی بنچ نہیں بناسکتا ازخود نوٹس لے سکتے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کیس میرے ہی آگے لگے وہ نوٹس لے کر چیف جسٹس کو بھیجیں گے کہ چیف جسٹس بینچ بنائے۔ اگرچیف جسٹس بینچ تسلیم نہ کریں تو وہ بینچ ہی نہیں ہوگا نہ سپریم کورٹ ہوگا۔افتخار چوہدری والے کیس میں چار مرتبہ بنچ بنا ہے۔ قاضی صاحب بہت دبنگ جج رہے ہیں اور ہیں بھی اور یہ فیصلہ جرأت مندانہ کرتے ہیں۔

تازہ ترین