• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ کے لیے میرے پاس کئی منصوبے ہیں، رمیز راجا


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے میرے پاس کئی منصوبے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس سے چیئرمین پی سی بی بنانے کا بتایا گیا ہے۔

رمیز راجا نے کہا کہ ابھی نہیں بتا سکتا کہ گورننگ بورڈ میں وزیراعظم کا دوسرا رکن کون ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بورڈ آف گورنرز سے منتخب ہو کر پریس کانفرنس کروں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید