• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور روس میں PSGP منصوبے پر 3 روزہ مذاکرات ختم

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) پاکستان اور روس میں PSGP منصوبے پر تین روزہ تکنیکی بات چیت ختم، دونوں ممالک کے فلیگ شپ پروجیکٹ کی مخالفت پر تابش گوہر کے نقطہ نظر پر وضاحت کا روسی مطالبہ ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان کراچی سے قصور تک بچھائے جانے والی پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (پی ایس جی پی) منصوبے پر تین روزہ تکنیکی بات چیت ختم ہوگئی۔ 

ماسکو کا مطالبہ تھا اس کی وضاحت کی جائے کہ حکومت وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم تابش گوہر کا نقطہ نظر مانتی ہے یا اسے مسترد کرتی ہے جنہوں نے دونوں ممالک کے فلیگ شپ پروجیکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے وزیر توانائی مسٹر حماد اظہر کو خط لکھا تھا۔ 

مذاکرات میں شریک عہدیداروں نے دی نیوز کو بتایا کہ تین دن کی بات چیت کے دوران روسی فریق نے یہ کہتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی جانب سے اس منصوبے کی مخالفت پر حکومت کی جانب سے کوئی بیان نہیں آیا جو بہت پریشان کن ہے۔

تازہ ترین