• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آئی ایم ایف کی خوشنودی کیلئے یکطرفہ قانون سازی نہ کرے،اسد عمر

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے  رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ اس کی نظر میں آئی ایم ایف کو پارلیمان پر فوقیت حاصل ہے ، حکومت کا آئی ایم ایف کی خوشنودی کے لیے عددی اکثریت کے بل بوتے پر یکطرفہ طور پر قانون سازی کرنا باعث تشویش ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی سہولت کی خاطر قانون سازی کے عمل کو بھی محض مذاق بنا کر رکھ دینے پر بضد نظر آتی ہے ، قانونی مسودوں کے مطالعے کا موقع دیئے بغیر حکومت کی جانب سے ان کی قومی اسمبلی سے منظوری قبیح رسم ہے ، حزب اختلاف کی عدم موجودگی میں قانون سازی کی روایت پارلیمان اور قانون سازی دونوں کے لیے تباہ کن ہے۔
تازہ ترین