چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ٹنڈوالہ یار آمد سے پہلے شہر کی قسمت جاگ اٹھی، ٹوٹی سڑکوں کی مرمت اور صفائی شروع ہوگئی۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج شام ٹنڈوالہ یار پہنچیں گے، ان کی آمد سے قبل شہر کے ٹوٹے پھوٹے راستوں میرپور خاص، حیدرآباد روڈ، چمبڑ روڈ پر کرش اور پتھر اتار کر ہیوی مشینری کی مدد سے سڑک کی تعمیر کردی گئی ۔
اس کے علاوہ اسپتال کے قریب عرصہ دراز سے پڑا کچرا بھی صاف کردیا گیا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بلاول روز ٹنڈوالہ یار آیا کریں تاکہ ان کے شہر کے تمام کام ہوجائیں۔