پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف سماجی کارکن و اسکالر روبینہ سہگل کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ روبینہ سہگل کے ناگہانی انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، مرحومہ ہمہ گیر شخصیت کی مالک اور خواتین کے حقوق کی ایک توانا آواز تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مرحومہ روبینہ سہگل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بلاول بھٹو نے مرحومہ کے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔