قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں کاروباری شخصیات سے ملاقات اور عشائیے سے خطاب میں کہا ہے کہ نواز شریف کے خلوص کے باعث کراچی کے شہریوں کو بوری، بھتے اور پرچیوں سے نجات ملی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے سندھ کی حکومت، رینجرز، افواج پاکستان اور تمام شعبہ ہائے زندگی کو اعتماد میں لے کر زبردست پروگرام لانچ کیا، جس سے دہائیوں کے بعد سندھ کا امن لوٹ آیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا لوڈشیڈنگ اور کراچی الیکٹرک پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کے الیکٹرک واپڈا سے بجلی کیوں لیتی ہے؟ اپنے پلانٹ کیوں نہیں چلاتی؟۔
شہباز شریف آج پی ڈی ایم کے اجلاس اور اتوار کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے میں بھی شرکت کریں گے۔