• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوپم کھیر کی غلطی تسلیم کرنے کے بعد شہزاد رائے نے کیا کہا؟

بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بعد پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نے اُن کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔

انوپم کھیر کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی ٹوئٹ کیا۔

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں انوپم کھیر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں آپ کا پرستار ہوں اور آپ کے کام کو پسند کرتا ہوں۔‘

گلوکار نے ویڈیو میں نظر آنے والے بچوں کے حوالے سے کہا کہ ’میں آپ کو بچوں کے ان خوبصورت گروپ اور ان کی موسیقی کے بارے میں اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی پاکستانی بچوں کی ویڈیو کو بھارتی قرار دینے والے بھارتی فنکار انوپم کھیر نے گلوکار شہزاد رائے کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

انوپم کھیر نے کہا کہ میں غلط تھا، آپ ٹھیک تھے، میری تصحیح ہوئی۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ مجھے اس ویڈیو نے بہت متاثر کیا، ان بچوں کے شوق کو پروان چڑھانے میں مدد کرکے آپ بہت زبردست کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین