وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد کا کہنا ہے کہ جوتے کی صنعت کے فروغ پر توجہ دے رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت رزاق داؤد نے کہا کہ جوتے کی صنعت کے فروغ کے لیے کامرس منسٹری مدد کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی سطح پر جوتے کی مینو فیکچرنگ بڑھا رہے ہیں، جوتے کی صنعت پر گزشتہ 10 سال میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
رزاق داؤد کا مزید کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتِ حال کے باوجود تجارت میں کمی نہیں آئی، پاکستان واحد ملک نہیں جہاں مہنگائی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھی ہیں۔