امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں کیمیکل فیکٹری میں ہوئے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ایک ہی گھرانے کے 3 افراد کا انتقال بہت بڑا غم ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ رہائشی علاقے میں غیر قانونی فیکٹری کی ذمہ داری کس پر ہوگی؟
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے معاوضہ دیا جائے اور جاں بحق افراد کی خواتین کو سرکاری نوکریاں دی جائیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے تمام تر اخراجات حکومت اٹھائے۔