• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس آگ: جانوروں کو ریسکیو کرنے کے مناظر سامنے آگئے


امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی متاثر ہوئے ہیں۔

لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ کے دوران جہاں فائر فائٹرز اسے قابو کرنے اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں ان کی جانب سے جانوروں کو بھی ریسکیو کرنے کی ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر فائٹرز کی جانب سے مختلف جانوروں کو ریسکیو کیا گیا ہے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی کوشش  کی جارہی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگلاتی آگ کے باعث 16 افراد ہلاک ہوگئے۔ اب بھی کم از کم 13 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

متاثرہ علاقے سے ڈیڑھ لاکھ افراد محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں جبکہ مزید ایک لاکھ 66 ہزار افراد کو انخلا کی وارننگ دے دی گئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید