• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے چار گاڑیاں،23 موٹر سائیکل اور رکشہ بھی اڑا لیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،ایک رکشے 19موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی دو گاڑیاں، چار موٹر سائیکل اڑا لئے گئے۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ زیارت والی گلی میں تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پرمحمدساجدکاموٹرسائیکل نمبراے اے ایچ 8793، موبائل اورتین ہزارروپے ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ کرنل یوسف کالونی میں نامعلوم موٹرسائیکل سواراسلحہ کی نوک پرحمادعلی سے 44ہزارچھ سوپچاس روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک حافظ میں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر گھرکے باہرکھڑے بلال ازرم سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ محلہ اجمیری میں تین اسلحہ بردارکامران کے گھرداخل ہوئے جنہوں اسلحہ تان کراسے زدوکوب کیااور15ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ نیوافضل ٹاؤن میں بلال مجیداپنے چھوٹے بھائی دانیال مجیدکے ہمراہ موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ تین موٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پران سے ایک لاکھ 56ہزارروپے اوردوموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹمبر مارکیٹ روڈ فلور مل کے پاس تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر شفاقت خان اوراس کے دوست بلال خان سے موٹر سائیکل ہنڈا 125 اپلائیڈ فار ،موبائل مالیتی اور 11سو روپے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ گر جا روڈ شاہ جیون کالونی میں ناہید ریاض کے گھر دو نامعلو م آ دمی چھت کی طرف سے داخل ہوئے جوگن پوائنٹ پر75ہزارروپے چھین کرلے گئے۔تھانہ بنی کے علاقہ میں نامعلوم چوریاسرکے گھرسے دوموبائل فون ،75ہزارروپے اورطلائی زیورات مالیتی دولاکھ روپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ بنی کے علاقہ بھٹہ نیک عالم میں نامعلوم چورشہزادساگرکی دکان کے تالے توڑکر37ہزارروپے،سگریٹ مالیتی 22ہزارروپے ،موبائل کارڈ اورآئل چوری کرکے لے گئے،تھانہ سٹی کے علاقہ میں موتی مسجدمیں نمازجنازہ کے لئے آنے والے جوادکاموبائل چوری ہوگیا، تھانہ سٹی کے علاقہ کلاں بازارمیں دونامعلوم موٹرسائیکل سوار محموداصغرسے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بنگش کالونی میں حیدرزمان کی جیب سے موبائل اور10ہزارروپے،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ ڈھوک حسومیں میں عبداللہ کی دکان سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ چھتی قبرستان کے قریب دوموٹرسائیکل سوارارسلان کاموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں جہانزیب کاموبائل چوری ہوگیا،کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواراعزازاشرف سے موبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ایران روڈپرنامعلوم موٹرسائیکل سوارحنیف اللہ سے موبائل چھین کرلے گیا،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ماڈل کالونی میں شاداب کے گھرسے نامعلوم چور15لاکھ روپے ،طلائی زیورات مالیتی پانچ لاکھ روپے اورانعامی بانڈزمالیتی ایک لاکھ 27ہزارپانچ سوروپے چوری کرکے لے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ڈھوک کالاخان میں دوموٹرسائیکل سواراکثرآزادسے موبائل چھین کرلے گئے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ ماڈل کالونی میں لقمان خان کے گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورتانبہ ،پیتل وغیرہ چوری کرکے لےگئے،شمس آبادمیں دوموٹرسائیکل سوارمحسن کاموبائل چھین کرلے گئے،ڈھوک کالاخان میں دوموٹرسائیکل سوارعزیزاللہ سے موبائل اورپندرہ سوروپے چھین کرلے گئے،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکو ل نصیر آباد کی دیوار پھلانگ کر نامعلوم چوراندر داخل ہوئے اور کیمرہ اتارکرلے گئے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ کرم آبادمیں فیاض حسین کے گھرکے تالے توڑکرتین موبائل، دوران سفرمہران گاڑی میں سواردولڑکوں نے محمد اسلم کی جیب سے بیس ہزار روپے ، شناختی کارڈ ، ڈرائیونگ لائسنس اورموٹر سائیکل کا رجسٹریشن کارڈ ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں وقار احمد کے گھرسے نامعلوم عورت موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ رحیم آبادپل کے قریب نامعلوم سواری ٹیکسی ڈرائیور اویس احمد کا موبائل اور پرس ،تھانہ مورگاہ کے علاقہ الشفاء ہسپتال میں نفیس الرحمن کاموبائل چوری ہوگیا،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار سید اسد علی شاہ کاظمی کاموبائل ،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں تین موٹرسائیکل سوار جانشین سانول کاموبائل چھین کرلے گئے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ میں محمد اسلم کے کمرے سے موبائل چوری ہوگیا،تھانہ صدرواہ کے علاقہ میں نامعلوم چورچھت کے راستے زاہد اللہ کے گھر داخل ہوئے اورکمروں کے دروازے توڑکرطلائی زیورات مالیتی 9 لاکھ روپے اور نقدی 15لاکھ 30ہزار روپے چوری کر کے لے گئے۔تھانہ گوجرخان کے علاقہ میں گھرکے تالے توڑکرنامعلوم چورساڑھے نوتولے وزنی طلائی زیورات، 80ہزار روپے اور ایک موبائل چوری کرکے لے گئے،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں محمد اویس کے زیرتعمیر گھر کے سامنے سے دو ٹن سٹیل اوردیگرسامان چوری ہوگیا۔تھانہ گولڑہ پولیس کو شفقت نے بتایاکہ پانچ مسلح ڈاکو اسکے گھر داخل ہوکر دس لاکھ روپے مالیت کی نقدی وطلائی زیورات گن پوائنٹ پرچھین کرلے گئے، تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں صوفیہ کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے جو موبائل فون اورنقدی کل مالیتی 9 لاکھ روپے چھین کرلے گئے، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں شاہ زیب کے گھر سے چار ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 53ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے ۔تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں تین نامعلوم ملزمان نے شیراز اور اسکی اہلیہ کو ہائی ایس میں بطور سواری بٹھایااور چار لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لیے ۔تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں حماد کی گھریلوملازمہ شکیلہ نے 99ہزارروپے کی نقدی اوردیگر اشیا چوری کرلیں ۔تھانہ آب پارہ کے علاقہ میں طلحہ کے گھر سے رضوان سمیت چھ سسرالی رشتہ داروں نے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اوردیگر اشیاچوری کرلیں۔
تازہ ترین