• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطلاعات کی بروقت رسائی کیلئے ڈیجٹلائزیشن کا عمل تیز کیا جا رہا ہے،ثمن رائے

راولپنڈی ( جنگ نیوز) اطلاعات کی بروقت رسائی کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔ حکومت پنجاب نے گزشتہ تین برسوں میں جو کارہائے نمایاں سرانجام دیے انہیں عوام تک پہنچانے کے لیے ذرائع ابلاغ عامہ کا تعاون ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب ثمن رآئے نے ڈی جی پی آر میں پبلک ریلیشنز افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ افسران اطلاعات محکمانہ کارکردگی کی مؤثر تشہیر کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ڈی جی پی آر کے ڈائریکٹر فلم پبلکیشنز و الیکٹرانک میڈیا عابد نور بھٹی نےکہا کہ ڈی جی پی آر میں پروڈکشن کا عمل شروع ہو گیا ہے ۔ ڈائریکٹر نیوز جاوید یونس ڈائریکٹر کوآرڈینیشن حامد جاوید اعوان ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد طاہر چوہدری عبد الواحد اور دیگر افسران نے اظہار خیال کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی جی پی آر کے ادارے کو ترقی کی نئی منازل سے ہمکنار کرنے اور کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے حصول کو یقینی بنایا جائے گا ۔
تازہ ترین