• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں 7 سال کے بچوں کے تحریری امتحان پر پابندی


چین میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات جاری ہیں جس کے تحت 6 سے 7 سال کے طالبعلموں کے تحریری امتحان لینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ 6 سے7سال کےطالبعلم کےامتحان پر پابندی کا مقصد انہیں بےجا دباؤ سے آزاد کرنا ہے، متواتر امتحانات طلبہ پر بہت زیادہ بوجھ، بڑے امتحانی دباؤ کا سبب بنتے ہیں۔

چینی وزارت تعلیم کےمطابق جونیئر ہائی اسکول میں مڈٹرم، موک امتحانات کی اجازت ہوگی جبکہ لازمی تعلیم کے دیگر سالوں میں امتحان، صرف ایک ٹرم تک محدود ہوگا۔

جولائی میں چین میں تمام نجی ٹیوٹرنگ فرم کو نان پرافٹ ہونے کا حکم دیا گیا تھاجب کہ بیجنگ میں گزشتہ ہفتے اعلیٰ صلاحیتوں کے اساتذہ کے ایک ہی جگہ ارتکاز کو روکنے کیلئے اسکول اساتذہ کو ہر 6 سال میں روٹیٹ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

دوسری جانب چین میں رواں سال کےآغاز میں پہلی اور دوسری جماعت کے تحریری ہوم ورک اور جونیئرہائی اسکول کےطلبا کو ڈیڑھ گھنٹے سے زائد کا ہوم ورک دیئے جانے پر بھی پابندی عائد کی گئی تھی۔

تازہ ترین