• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ کا جب وقت آئے گا فیصلہ کریں گے،شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا جب وقت آئے گا فیصلہ کریں گے، پی ڈی ایم کی سیاست میں ٹائمنگ اور ٹیوننگ غلط ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاست پشاور کی طرف جارہی ہے یہ کراچی کی طرف جا رہے ہیں، پاکستان کے معاملے کیسے ہینڈل کرنے ہیں، انہیں شعور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ داعش کی طالبان سے پرانی لڑائی ہے، طالبان نے داعش کو غزنی میں شکست دی، داعش کنڑ، نورستان کے پہاڑوں اور ننگر ہار کے علاقوں میں ہوگی، ٹی ٹی پی بھی کنٹر اور نورستان کے پہاڑوں پر ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ افغانستان کی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، بارڈر پر پاکستان کی فوج موجود ہے، ایک ایک انچ پر عظیم افواج موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ابھی تک کسی ایک افغانی کو مہاجر کا درجہ نہیں دیا گیا، افغانستان سے چمن میں آنے والے شام کو واپس چلے جاتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ برطانیہ کو ہمیں ریڈ لسٹ سے نکالنا چاہئے، اس کے علاوہ نواز شریف آئیں 24 گھنٹے میں پاسپورٹ دیں گے۔

تازہ ترین