• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو تنبیہہ کرتا ہوں مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکال لے، رحمان ملک


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما  سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ  مودی کو یاد دلاؤں گا گولی کسی مسئلے کاحل نہیں ہوتی، مودی کو تنبیہہ کرتا ہوں مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکال لے۔

اسلام آباد میں کتاب کی تقریب رونمائی میں گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ میں نےکہا تھا مودی اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان کے خلاف کام کرے گا۔

رحمان ملک نے کہا کہ  مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سب کچھ سامنے ہے،  کشمیر کے لیے سراج الحق کی کوششیں قابل ذکر ہیں۔

 پی پی رہنما نے کہا کہ چار سال پہلے کہا تھا داعش ہے، آج مانا گیا افغانستان میں داعش ہے۔

رحمان ملک نے کہا کہ امریکا نے جیسے اپنی فوجیں نکالیں بالکل ویسے ہی دنیا سے اپنی دشمنی ختم کریں۔

تازہ ترین