• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں حالات کی خرابی پرتشویش ہے،شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے افغانستان کی صورتحال پر تشویش اور وہاں ہونے والے بم دھماکوں میں مرنے والوں کے لواحقین سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے عجلت میں افغانستان سے نکلنے کا فیصلہ کرکے پورے خطے کو غیر محفوظ اور پاکستان کے لیے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کا یہ موقف بالکل درست ہے کہ طالبان کی نئی حکومت کی مدد کی جائے ورنہ وہاں پر القاعدہ اور داعش جیسی تنظیمیں اپنے قدم جمالیں گی جس سے دنیا پھر غیر محفوظ ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہوگا کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرکے وہاں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانے میں مدد کی جائے اور طالبان کو غیر مہذب بناکر دنیا کے سامنے پیش کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے یا انہیں کم از کم موقع تو دیا جائے اگر وہ اپنے الفاظ پر قائم نہ رہیں تو پھر مغرب والے ان کے خلاف کارروائی کرنے میں آزاد ہوں گے۔ ویسے تو وہ پہلے بھی کوشش کرچکے ہیں۔ 
تازہ ترین