• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں تقرر، لاہور ہائیکورٹ کے تین سینئر ججوں کا ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا

لاہور(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں خالی اسامی پر لاہورہائیکورٹ کے جج کی تقرری کے سلسلے میں سپریم کورٹ نے تین ججوں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیربھٹی، سینئر جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9ستمبر کو متوقع ہے، پہلے کہا گیا تھا کہ اجلاس میں صرف جسٹس عائشہ اے ملک کے نام پر غور کیا جائیگا، جو سنیارٹی لسٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ، وکلاء نے جونیئر جج کی بطور جج سپریم کورٹ تعیناتی کے فیصلے کی مخالفت کی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے دوسرے سینئر ججوں کے نام بھی زیر غور لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین