حکومت کے اتحادی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہیں نہیں جارہے، وہ پانچ سال پورے کریں گے۔
پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مفروضوں کی گنجائش نہیں ہے، حکومت کے اتحادی ہیں اور مکمل ہم آہنگی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی سب ہوائی باتیں ہیں۔