سندھ کے شہر خیر پور میں نویں جماعت کے لاپتہ طالب علم کی لاش کھیتوں سے مل گئی۔
طالب علم کے ورثاء کی جانب سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خیر پور پولیس کے مطابق طالب علم صدیق 2 روز قبل خیر پور کے علاقے احمد پور میں واقع آریجا گوٹھ سے لاپتہ ہوا تھا۔
خیر پور پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال کنگری منتقل کر دی گئی ہے۔
خیر پور پولیس کا مزید کہنا ہے کہ بچے کے والدین نے بچے کو تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنانے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔
خیر پور پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچے کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔