بالی ووڈ کی نامور ہیروئنز مادھوری ڈکشٹ اور ارمیلا ماٹونڈکر کے ڈانس اسٹیپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
ان دونوں سپر اسٹارز نے مادھوری ڈکشٹ کی مشہورِ زمانہ فلم "ساجن" کے ہٹ گانے "تو شاعر ہے میں تیری شاعری" پر اسٹیپس دکھائے۔
ان کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور مداحوں کی جانب سے نہ صرف اسے پسند کیا گیا بلکہ اس پر تبصروں کا بھی نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔
خیال رہے کہ مادھوری ڈکشٹ کی اس فلم کی ریلیز کو 30 سال مکمل ہوگئے، جس میں سلمان خان اور سنجے دت جیسے نامور اسٹار نے کام کیا تھا۔
مادھوری اور ارمیلا کی یہ ویڈیو ٹی وی شو ڈانس دیوانے سیزن 3 کے سیٹ کی ہے جہاں وہ ارمیلا کے ساتھ موجود ہیں۔
ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مادھوری نے اس فلم کے 30 سال مکمل ہونے کی خوشی منانے پر ارمیلا کا شکریہ بھی ادا کیا۔