لاہور میں میٹرو بس سروس آج تیسرے روز بھی بند رہی۔ ہڑتالی ڈرائیوروں نے کام پر واپس آنے سے انکار کردیا۔
بس اسٹیشنز ویران ہوگئے جبکہ روزانہ میٹرو سے سفر کرنے والے مسافر پریشان ہوگئے۔
ڈرائیوروں نے واجبات کی ادائیگی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
انچارج میٹرو بس کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کے مطالبات پہلے ہی منظور کیے جاچکے ہیں، نئے کنٹریکٹر نے ڈرائیوروں کی بھرتیاں شروع کردی ہیں۔