کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل( پی ایس او ) نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے پیپلز پارٹی دور میں بحال ہونے والے سیکڑوں ملازمین کو فارغ کر دیا ہے ، اس سلسلے میں 31 اگست کو ایم ڈی پی ایس او کی جانب سے برطرفی کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 17 اگست کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں 2010 کا ملازمین بحالی ایکٹ منسوخ ہو گیا ہے اس لئے بحالی ایکٹ کے تحت ملازمت کرنے والے تمام ملازمین کو فوری ادارے سے برطرف کیا جاتا ہے ، تمام برطرف ملازمین کو انفرادی طور پر بھی لیٹر جاری کر دیئے جائیں گے۔