راولپنڈی(خبر نگار خصوصی‘اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی کینٹ اور سٹی کی تمام تاجر تنظیموں کے نمائندوں نے گزشتہ روزراولپنڈی کے نئے ڈپٹی کمشنر محمد علی سے ملاقات کی ۔وفد کی قیادت ملک شاہد غفور پراچہ، شیخ حفیظ، شیخ ندیم اور دیگر تمام عہدیداروں اور نمائندوں نے کی۔ اس موقع پر نئے ڈپٹی کمشنر صاحب کو راولپنڈی میں تعیناتی پر مبارکباد پیش کی گئی اور ملک شاہد غفور پراچہ اور شیخ حفیظ نے تاجروں کی لاک ڈاون اور ہفتہ اتوار کی چھٹی کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات سے تفصیلی آگاہ کیا گیا۔تمام تاجر نمائندوں نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اور انتظامیہ کی طرف سے ناجائز قسم کے چالان اور دوکانوں کو بلاوجہ سیل کرنے کے اقدامات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قاسم نے تاجروں کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اس موقع پرچوہدری فاروق نے ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرتے ہوئے اپیل کی ہے اور ہم نے تمام ریسٹورنٹ اسٹاف اور مالکان کی ویکسینیشن کروا لی ہےلیکن اس کے بعد بھی ہمیں کاروبار نہیں کرنے دیا جا رہا ہے۔اجلاس میں تاج عباسی صدر فرنیچر ڈیلرز ایسوسی ایشن، شیخ آصف ، صدر صرافہ ایسوسی ایشن محمد ظفر قادری جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ خان مشتاق سینیئر نائب صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ حسن مصطفٰی،کامران سعید، طارق جدون، مشتاق ، ساجد بٹ ، راجہ توحید اور باجوڑ تاجر ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر صاحب نے تاجروں کا آج کی ملاقات کا شکریہ بھی ادا کیا اور آپس کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے ملاقاتیں جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔