• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وہیل نے نوجوان کو سالم نگل کر اگل دیا


امریکی نوجوان نے حیرت انگیز طور پر دل دہلا دینے والا تجربہ اس وقت کیا جب وہیل مچھلی نے اسے زندہ نگل لیا اور پھر چند لمحوں بعد اسے صحیح سلامت اگل بھی دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ’ٹرو کرائم اپ ڈیٹ‘ نامی پیج نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ جنوبی امریکی ملک چلی کے ساحلی علاقے کی ہے، جہاں 24 سالہ ایڈرین سمانکاس (Adrián Simancas) نامی نوجوان چھوٹی کشتی میں سمندری سفر سے لطف اندوز ہو رہا تھا جبکہ اس کے والد ایک دوسری کشتی سے اس کی ویڈیو ریکارڈ کر رہے تھے۔

اسی اثناء میں اچانک ہمپ بیک وہیل نے چھوٹی کشتی پر حملہ کر دیا اور نوجوان کو کشتی سمیت نگل لیا، تاہم اگلے ہی لمحے وہیل نے نوجوان کو بغیر کسی نقصان کے کشتی سمیت منہ سے اگل بھی دیا۔

یہ منظر نوجوان کے والد نے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید