• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر شعیب شاہین آپس میں لڑ پڑے۔

لڑائی کے دوران فواد چوہدری نے بیرسٹر شعیب شاہین کو تھپڑ مار دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان لڑائی اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر ہوئی تھی۔

شعیب شاہین کو زمین پر گرنے کے باعث بازو پر چوٹ بھی آئی ہے۔

فواد چوہدری نے شعیب شاہین سے کہا تم ٹاؤٹ ہو۔

شعیب شاہین نے فواد چوہدری سے کہا اپنے کام سے کام رکھو۔

جھگڑے کے بعد فواد چوہدری اڈیالہ جیل کے اندر چلے گئے۔

شعیب شاہین کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اندر بلا لیا۔

اس حوالے سے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے کی عینی شاہد نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ شعیب شاہین کو فواد چوہدری نے مارا وہ زمین پر گر گئے، شعیب شاہین زمین سے اٹھے ان کے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔

نادیہ خٹک کا کہنا ہے کہ جو بھی اختلاف ہوں وہ زبانی کلامی ہونے چاہیے، مارنا نہیں چاہیے تھا شکر ہے شعیب شاہین کی کوئی ہڈی نہیں ٹوٹی۔

قومی خبریں سے مزید